APHC-AJK

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ، محمود احمد ساغر

WhatsApp Image 2023-09-26 at 3.03.46 PM

اسلام آباد 26ستمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے برطانیہ پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانوی پارلیمانی وفد کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ76 سال سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عالمی برادری بالخصوص برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر برطانوی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وفد میں شامل چیئرمین جموں وکشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ،برطانوی رکن پارلیمنٹ اورچیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے اینڈریو گیوین ،رکن پارلیمنٹ سام ٹیری اور وائس چیئرپرسن لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے ناز شاہ نے خطاب کیا ۔وفد میں محمد اعظم اور ذیشان عارف بھی شامل تھے ۔ استقبالیہ میں شریک کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں میں جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین ،سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی، غلام محمد صفی ،محمد فاروق رحمانی ،سید فیض نقشبندی، محمد حسین خطیب،سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، رفیق احمد ڈار، شیخ محمد یعقوب، اعجاز احمد شاہ، ثنا اللہ ڈار، جاوید اقبال بٹ اور راجہ خادم حسین شامل تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button