بھارت

منی پور:پرتشدد واقعات کی وجہ سے ملتوی ہونیوالے لوک سبھا الیکشن کیلئے آج دوبارہ ووٹ ڈالے گئے

indian elections manipurامپھال :بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے بعض علاقوں میں پرتشدد واقعات کی وجہ سے لوک سبھا کے پہلے مرحلے کے ملتوی ہونیوالے انتخابات کیلئے آج دوبارہ ووٹ ڈالے گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 19اپریل کو پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریاست کے متعدد انتخابی حلقوں کے پولنگ بوتھوں میں توڑ پھوڑاور فائرنگ سمیت پرتشدد واقعات کی وجہ سے بھارتی الیکشن کمیشن نے 9پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیاتھا۔ آج دوبارہ پولنگ کیلئے بھارتی فورسز کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا تھا اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندار اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ منی پورمیں گزشتہ سال مئی سے میتی اور کوکی قبائل کے درمیان تنازعے کی وجہ سے پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button