بھارت

بھارت میں جعلی خبروں کا بنیادی ہدف مسلم کمیونٹی ہے،” بوم“

aaea9213-6e20-43c0-bcba-3331e5d59842نئی دہلی: ایک رپورٹ میں گزشتہ تین برس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں جعلی خبروں اور غلط معلومات کا بنیادی ہدف مسلم کمیونٹی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حقائق کی جانچ کرنے والے ایک سرکردہ بھارتی ویب پورٹل’ ’بوم “ نے اپنی ایک رپورٹ میں2023 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبروں اور غلط معلومات میں سے کم از کم 84.2 فیصد مسلمانوں کے اندر خوف ودہشت پھیلانے کے ارادے سے شیئر کیے گئے تھے۔
حقائق کی جانچ کرنے والے پورٹل نے کہا کہ یہ رجحان ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی دشمنی کے ساتھ ساتھ بھارتی سیاست میں اسلامو فوبک بیان بازی کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کی عکاسی کرتا ہے۔
بوم نے 2 جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 کے درمیان 1ہزار 1سو 90خبروںکی جانچ پڑتال شائع کی۔ ان میں سے 15.4 فیصد یا 183 خبریں مسلمانوں کے بارے میں جبکہ محض 63 مودی سے متعلق تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق جعلی خبریں دوسرے نمبر پر تھیں ۔کم از کم 70 حقائق کی جانچ پڑتال سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے والی غلط معلومات سے متعلق تھی۔ ان میں سے کم از کم 33 کا تعلق بی جے پی سے تھا، اس کے بعد کانگریس 21 اور عام آدمی پارٹی آٹھ کے ساتھ تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button