مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں ، انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے: ایڈووکیٹ پرویز

parwaiz

جنیوا 29 ستمبر (کے ایم ایس) کشمیری نمائندے ایڈووکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں اور اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے گروپوں کے خلاف حملوں اور انتقامی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈووکیٹ پرویز احمد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے بارے میں اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندے ڈیوڈ کائے نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں مقامی صحافیوں کے خلاف ریاستی جبر کو اجاگر کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے بین الاقوامی صحافیوں کو متنازعہ علاقے میں داخل ہونے اور رپورٹنگ کرنے سے روک رکھاہے، انٹرنیٹ اور دیگر کمیونیکیشن سروسز اکثر بند کر دی جاتی ہیں یا ان کے سگنل محدود کردیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف رائے کا کالے قوانین کے ذریعے گلا گھونٹا جا رہا ہے، صحافیوں اور اخبارات پر قدغنیں لگا کر خوف و ہراس کی فضا قائم کی گئی ہے۔

پرویز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جن اخبارات نے بھارتی ریاستی جبر کو اجاگر کرنے کی کوشش کی انہیں مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوز پورٹل” کشمیر والا“ اس جبر کے حالیہ متاثرین میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر والا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو حکام نے رواں برس19 اگست کو اس بنیاد پر بند کر دیا تھا کہ وہ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button