مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر22جون(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکارنے آج جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں خودکشی کرلی۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکار نے قصبے کے پولیس اسٹیشن میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔مذکورہ اہلکار ڈیوٹی پر تھا اور سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین کا” ڈاگ ہینڈلر” تھا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 545ہوگئی ہے۔