پاکستان

یوتھ کونسل پاکستان کے وفد کی برطانوی پارلیمانی وفد سے ملاقات

 

WhatsApp Image 2023-10-01 at 1.11.33 PMاسلام آباد:یوتھ کونسل پاکستان کے ایک وفد نے اسلام آباد میں برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی پارلیمانی وفد کی قیادت رکن پارلیمنٹ اینڈریو گیوین جبکہ یوتھ کونسل پاکستان کے وفد کی قیادت کونسل کے صدر محمد شہزاد خان نے کی۔جموں و کشمیرتحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اورتحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کے یوتھ ونگ کے چیئرمین ذیشان عارف بھی ملاقات میں موجود تھے۔اینڈریو گیوین نے تنازعہ کشمیر پربات کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنا ہر قوم کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے لوگوں میں خبروں کو جلدی بھول جانے کے رجحان کی نشاندہی کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کو فراموش نہ ہونے دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم مودی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے رہیں اور اس مسئلے کو عالمی شعور کے سامنے رکھنے کی کوشش کرتے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ممالک کا فرض ہے کہ وہ انسانی حقوق کے لیے کام کریں اور کسی کو ان کی خلاف ورزی نہ کرنے دیں۔اینڈریو گیوین نے برطانیہ کے پارلیمانی میدان میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر یوتھ کونسل پاکستان محمد شہزاد خان نے پاکستان میں وفد کا باضابطہ استقبال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نوجوانوں کی بات چیت بہت اہم ہے کیونکہ نوجوان مستقبل کے رہنما ہیں اور ان کی بامعنی مصروفیات سے ہم ایک بہتر مستقبل کی توقع کر سکتے ہیں۔یوتھ کونسل پاکستان کے وفد میں عائشہ نور، عماد شمس، فارینہ عباس، قر اة العین، رمشا رئیس، احمد عثمان، ثناء صفدر، سمان اشتیاق، کشف را، شاہد خالد اور نور العین بھٹو شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button