گرفتار
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو جس کی شناخت عاشق حسین وانی کے نام سے ہوئی ہے، ہندواڑہ کے علاقے چوگل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیاکہ وہ ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ ہے۔کشمیریوں کوہراساں کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے اس طرح کی گرفتاریاں ایک معمول بن چکا ہے۔