گرفتار

جموں :بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کوگرفتار کرلیا

images (4)جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے جموں کے علاقے بھٹنڈی میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بشیر احمد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے کشمیری نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے اسے مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا ہے ۔

ادھر بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں سوشل میڈیا پر مبینہ طورپرتوہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک کشمیری لڑکے کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کشمیری لڑکے کے خلاف سوشل میڈیا پرتوہین آمیزمواد پوسٹ کرنے پر چھاترو پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی پولیس کا سائبر سیل مقبوضہ علاقے میں سوشل میڈیا کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button