گرفتار
احمد آباد: بھارتی پولیس نے چار کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے
سرینگریکم فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ریاست کے شہر احمد آباد کے علاقے موتیرا میں ایک سٹیڈیم کے قریب سے گرفتار کیا۔
پولیس کرائم برانچ(سی بی) کے ڈپٹی کمشنرChetainya Mandlik نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سی بی ٹیم اور مقامی پولیس نے موتیرا علاقے سے چار کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا۔انہوںنے کہاکہ حراست میں لیے گئے چاروں نوجوان ضلع بڈگام کے رہائشی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان سے احمد آباد میں موجودگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دریں اثنا نوجوان کے اہلخانہ نے انکی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور پولیس نے انہیں بلا وجہ گرفتار کیا ہے۔