بھارت

سکم: سیلا ب سے متعدد فوجیوں سمیت 19کی موت، 22فوجیوں سمیت 103افراد تاحال لاپتہ

download (2)گنگ ٹوک: بھارتی ریاست سکم میں لوناک جھیل پر بادل پھٹنے سے تیستا ندی میں آنے والے سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے۔دریا میں بہہ جانے والے لوگوں میں سے اب تک متعدد فوجیوںسمیت 19 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ22فوجیوں سمیت 103 لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں تیستا ندی کے کیچمنٹ ایریا اور شمالی بنگال کے نچلے حصوں میں آج دوسرے دن بھی لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکم کے چیف سکریٹری وی بی پاٹھک نے کہا کہ اب تک 19 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ سکم کے مختلف حصوں میں غیر ملکی شہریوں سمیت 3ہزار سے زائد سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔پاٹھک نے کہا کہ انہیں فوج کے 27ویں ماو¿نٹین ڈویڑن کے عہدیداروں نے مطلع کیا کہ شمالی سکم کے لاچن، لاچنگ اور آس پاس کے علاقوں میں پھنسے ہوئے سیاح محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا انکی ترجیح ہےں۔یاد رہے کہ بدھ کی صبح شمالی سکم کے لوناک جھیل پر بادل پھٹنے کیوجہ سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button