پاکستان

تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے:مشعال ملک

WhatsApp Image 2023-10-07 at 8.19.55 PMاسلام آباد: انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ تنازعہ عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ بنارہے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اورلیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر افضل خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مشعال ملک نے افضل خان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی حالت زار سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کوبتایا کہ مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی متعدد سازشیں شروع کررکھی ہیں۔ مشعال ملک نے برطانوی حکومت سمیت عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں کی رہائی کے لیے بھارتی حکومت پر دبائوڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو خاموش کرانے کے لیے انہیں جھوٹے، من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے کیونکہ وہ کشمیر کی پرامن جدوجہد کی سب سے طاقتور آواز ہیں۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ وہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button