پاکستان

پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا: ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 27اکتوبرمقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کا دن ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایاز صادق نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ27اکتوبر 1947کو بھارتی فوج نے سرینگر میں اترکرجموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا اورتاریخ بھارت کے اس غیر قانونی اور شرمناک عمل کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوںنے اس حق کے حصول کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے اس حق کو ظلم و بربریت سے دبانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا اور نہ ہی آئندہ ہو سکے گا۔ سردار ایاز صادق نے 5 اگست 2019کے بھارتی اقدامات کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ان غیر قانونی اقدامات کو واپس لیناہوگا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنی ہونگی۔ سردار ایاز صادق نے بھارت کی جانب سے آئین میں تبدیلی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرائے گئے جعلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے ان اقدامات کو مکمل طور پرمسترد کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر کو تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور اس ضمن میں عالمی و علاقائی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button