پاکستان

پاک فوج کے سربراہ ، امام کعبہ کا فلسطینیوں اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

Imam-e-Kaaba and coas

اسلام آباد: امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے آج راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے امام کعبہ کا استقبال کیا اور کہا کہ ان کا دورہ پاکستان، پاکستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی مضبوط تزویراتی تعلقات ہیں۔
اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔
قبل ازیں امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی ۔ انہو ں نے خطبے میں کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا دین ہے، آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں۔یاد رہے کہ امام کعبہ 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button