ہلاکتیں

جموں :بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع جموں میں ایک کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان پرویز احمد کو ضلع کے نواحی علاقے سورے چک پھلیاں منڈل ستواری میں تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
سول سوسائٹی کے کارکن طالب حسین نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے پرویز کو بلا جواز طورپراس وقت شہید کیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ستواری میں موٹر سائیکل پر جارہاتھا۔ پولیس کے مطابق پرویز کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button