پاکستان

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے:گورنر پنجاب

لاہور : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے دیرینہ تنازعہ جموں و کشمیر کاپرامن حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے یہ بات انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فلسطین، بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔اس موقع پر مشعال حسین ملک نے کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور منصوبے کے100 دن مکمل ہونے کے بعد نگران وزیراعظم کو کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button