مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ کا جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہ ہونے کے عزم کا اعادہ 

 

5سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماشبیر احمد شاہ نے بھارت کے ناجائز قبضے سے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد ہرصورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

1

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کرنے پرانہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال کر انکے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل کشمیریوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور عوام میرابہترین اثاثہ ہیں۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت آزادی پسند جماعتوں پر پابندی لگانے، حریت رہنمائوں اورتنظیموںکے گھروں اور دفاتر کو سیل کرنے اور کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ شبیر شاہ نے کہاکہ ہم پھانسی کے تختے پر بھی یہ اعلان کریں گے کہ کشمیر ایک تنازعہ ہے اور جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کی قیادت نے بھارتی مظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے ہیں اور نہ ہی ڈالیں گے کیونکہ آزادی ان کا مقدر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button