مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علما ء کی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرکردہ مذہبی، سماجی اور تعلیمی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علماء نے غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں500سو سے زائد بے گناہ اور نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ فاروق کی زیر قیادت متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس المناک اور انسانی سانحے پر شدید غمزدہ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی بربریت اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے چارٹر اور جنیوا کنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل فلسطین کے عوام کواجتماعی سزا دے رہا ہے۔ ان سے ان کے انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ الزام تراشی اور طرف داری سے آگے بڑھیں اور دیکھیں کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے ۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اس انسانی بحران کے خاتمے ،بے بس فلسطینی شہریوں پر مسلط کئے گئے جنگ کو بند کرانے اور اس طویل المدتی تنازعے کا فوری طورپر ایک منصفانہ حل نکالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ بیان میں مسلمان ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق بحال کرانے کیلئے متحد ہو کر ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔متحدہ مجلس علما میں مسلم پرسنل لا ء بورڈ، انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر ، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، انجمن شرعی شیعیان، جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلما، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ،اہلبیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد،اشرف العلوم حیدرپورہداور ارالعلوم دائودیہ بٹہ مالو شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button