آزاد کشمیر

آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ایک اورلنکن کارنر کے قیام کیلئے امریکی سفارتخانے کے ساتھ معاہدے پر دستخط

WhatsApp Image 2023-10-20 at 3.18.22 PM

مظفر آباد:اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں ایک اور لنکن کارنر کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سمجھوتے سے یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں دو سال کی مدت کے لیے جدید ترین لنکن کارنر کے قیام کی راہ ہموارہوئی ہے ۔سمجھوتے پر یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی سفارتخانے کی منسٹر کونسلر برائے پبلک ڈپلومیسی ٹینا میلون اور یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی قریشی نے دستخط کیے۔ تقریب میں ریجنل پبلک انگیج منٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر سنتھیا نکولس،امریکی سفارت خانے کے حکام، ڈینز، پرنسپل آفیسرز، اوریونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ٹینا میلون نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار دوستی پر زور دیا۔ انہوں نے امریکہ کی ترقی میں پاکستانی امریکیوں کے کردار کو اجاگرکیا اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے لنکن کارنرز جیسے پروگراموں کی تعریف کی۔انہوں نے آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے اشتراک عمل اور امریکی سفارت خانے کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یونیورسٹی کی انتظامیہ، فیکلٹی اور طلبا کی تعریف کی۔ انہوں نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور مظفر آباد آنے پر بھی اظہار مسرت کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button