آزاد کشمیر

کشمیری حریت کارکن عبد الوحید زرگر مظفر آباد میں وفات پاگئے

مظفر آباد13مارچ(کے ایم ایس)
مظفر آباد میں نوجوان کشمیری حریت کارکن عبد الوحید زرگر المعروف عادل حرکت قلب بند ہونے کی و جہ سے وفات پاگئے ۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کی تحصیل بانہال کا رہائشی عبد الوحید زرگرنے2003 میں بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آکر مظفر آباد ہجرت کی تھی ۔گزشتہ شب اچانک سینے میں درد کی شکایت محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیاگیا جہاں وہ وفات پا گئے ۔ آج ان کی نماز جنازہ پیر کودن 11بجے ٹاہلی منڈی روڈ نیلم پارک میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیری مہاجرین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ان کے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button