مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سکھ نوجوان نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کردی
جموں: ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں ہر روز فرقہ وارانہ انتشار، ثقافتی تعصبات، ذات پات کی بنیاد پر تشدد اور سیاسی وسماجی اختلافات کے باعث لوگوں کو نشانہ بنانے کے مایوس کن واقعات سامنے آرہے ہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سکھ نوجوان نے نماز اداکرنے والے ایک مسلمان شخص کو بارش سے بچانے کے لئے چھتری کا سایہ فراہم کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ خوش آئند منظر جموں میں ریکارڈ کیاگیا ہے جہاں ایک سکھ آدمی مسلمان شخص کے پاس چھتری لیے کھڑا ہے جو نماز اداکررہاتھا اور اس دوران شدید بارش اورژالہ باری شروع ہوگئی۔اس ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں اور سکھ آدمی کے اس پرخلوص عمل کی تعریف ہورہی ہے۔نوجوان سکھ شخص مسلمان شخص کی نماز ختم ہونے تک چھتری لیے کھڑا رہا۔