مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ میں گھر میں آگ لگنے سے کمسن لڑکا، 5مویشی ہلاک

سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک کمسن لڑکا اور پانچ مویشی ہلاک ہوگئے۔
ضلع کے علاقے نائونتو بلاک ناگسین میں محمد حنیف کے گھر میں زبردست آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک 8سالہ لڑکا محمد عرفان اور 5مویشی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں خطے کے مسلم اکثریتی اضلاع کو بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اوربھارتی فوج کے حمایت یافتہ ہندوتوا مسلح گروپوں کی طرف سے شدید ہراسانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button