آزاد کشمیر

مشعال کی یاسین ملک کے حوالے سے اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید

اسلام آباد22 جولائی (کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما اور اپنے شوہر محمد یاسین ملک کے حوالے سے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں بھارتی کینگرو عدالتوں کی طرف سے اپنے ساتھ انصاف اور منصفانہ ٹرائل سے انکار کے خلاف آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یاسین ملک نے اپنی صحت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ قانونی اور جمہوری اصولوں کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں جاری مقدمے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔مشعال حسین ملک نے مزید نے کہا کہ یاسین ملک کے پاس کوئی قانونی چارہ نہیں بچا تھا اور اس نے بالآخر نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی 10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے اپنے والد سے بھوک ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور وہ امید کرتی ہے کہ عالمی برادری یاسین ملک کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا نوٹس لے گی۔
پی سی او کی چیئرپرسن نے عالمی اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ یاسین ملک کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ ان کی جلد رہائی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اور بھارتی حکومت کے مکروہ ہتھکنڈے بہادر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button