مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے جموں و کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کررکھاہے: ایمپلائز موومنٹ

سرینگر28نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر ایمپلائز موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کررکھاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویدار بھارت کی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر کے علاقوں حیدر پورہ اور رام باغ میں بھارت کے وردی پوش دہشت گردوں نے درندگی اور بربریت کا بہیمانہ کھیل کھیلتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے شہریوں کو قتل اور املاک کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط اور 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدمات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے کشمیری حریت قیادت کو گھروں اور جیلوں میں نظربند رکھا ہے جبکہ پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیری خاص کر نوجوان سالہاسال سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ درندہ صفت بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو والدین کے سامنے بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ طاقت کے بل پر کسی بھی قوم کو زیادہ دیر تک غلام بنا کرنہیں رکھاجا سکتا ۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری ظلم و تشدد کو روکنے اورعلاقے پر بھارتی تسلط کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button