مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

3-18

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ایک جائز جدوجہد کررہے ہیں اور وہ اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لیںگے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک جائز جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کشمیری عوام کو اپنے مادر وطن کوبھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادکرانے کے لیے جدوجہد کرنے کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی جو کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے آپریشنز اور بے بنیادپروپیگنڈے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کوبدنام کرنے اوراسے دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم وجبرکے ذریعے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے اور جموں و کشمیر میں رائے شماری کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button