بھارت

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے مودی حکومت کی سخت سرزنش ، 2لاکھ کا جرمانہ بھی کردیا

Suprem court of Indiaنئی دلی:
بھارتی سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر مودی حکومت کی سخت سرزنش کی ہے اور 2لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ نے چند سال قبل فوج کو ون رینک ون پنشن اسکیم کے مطابق ریٹائرڈ کپتانوں کو واجبات ادا کرنے کاحکم دیاتھا ۔ سپریم کورٹ نے منگل کو اس سلسلے میں ایک درخواست کی سماعت کے دوران بقایا پنشن واجبات کی ادائیگی سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرنے پر مودی حکومت کی سخت سرزنش کی اور عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس آر مہادیون پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے مودی حکومت کو ریٹائرڈفوجی افسروں کی پنشن کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کیلئے 14نومبر تک کی مہلت دی ہے ۔ عدالت نے حکومت کو فوج کے فلاحی فنڈ میں 2لاکھ روپے جرمانے کی رقم جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا ۔ سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو14نومبر تک کوئی فیصلہ نہیں کرنے کی صورت میں ریٹائرڈ کپتانوں کی 10فیصد اضافی پنشن دینے کی ہدایت دی ۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت25نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button