مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :انجمن اوقاف ہفتے کے روز سیرت کانفرنس کا انعقاد کرے گی

سری نگر28 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر آنحضورﷺ کی ولادت کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سیرت کانفرنس ہفتہ (30اکتوبر) کو سری نگر کے اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول راجوری کدل کے تاریخی آڈیٹوریم میں صبح ساڑے دس بجے منعقد ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیرت کانفرنس میں معروف علماء اور شعراءشرکت کریں گے اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔کانفرنس کا مقصد پیغمبر اسلام ﷺ کی پیش کردہ عالمگیر تعلیمات اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیرت کانفرنس کے موقع پر نصرت الاسلام کاجریدہ ”پیغمبر ہدایت“ نمبر 2021 کا اجراءبھی کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button