خصوصی دن

مشعال ملک کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

downloadاسلام آباد: غیر قانونی طورپر نظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمااورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے 13جولائی 1931کے شہداء کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب منائے جانے والے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مشعال حسین ملک نے 1931کے قتل عام کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری حصول آزادی تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرکے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ علاقے کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button