خصوصی دن

کشمیر ، فلسطین تنازعہ حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، مقررین

human-rights-dayمیرپور:
آزاد جموں وکشمیر میں بھی آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیااور مختلف سماجی، سیاسی، انسانی حقوق اور عوامی نمائندہ تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا میں انسانی حقوق کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست 2019کے بعد مقبوضہ علاقے میں مظالم میں تیزی لائی ہے اور محکوم کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔
مقررین نے کہا کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک جارح ملک ہے جس نے کشمیریوں کا پیدائشی حق ، حق خو دارادیت طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ مقررین نے غزہ میں بدترین اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور دونوں مقبوضہ علاقوں میں ایک جیسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
مقررین نے واضح کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں دیر پا امن ہرگز قائم نہیں ہوسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button