مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے، حریت رہنما

APHC (1)

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور 1947 میں اس دن جموںو کشمیر پر بھارتی فوجی حملے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کرنے پر تارکین وطن کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں مولوی بشیر عرفانی، بلال احمد صدیقی، غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، مولانا نثار احمد قاسمی، شفیق الرحمان اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیریوں نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو کبھی بھی قبول نہ کرنے اور اس کی فوجی جارحیت کا کسی بھی قیمت پر مقابلہ کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔
انہوں نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مسلسل پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارتی جبر کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ اب پوری دنیا جان چکی ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی تمام تر سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button