مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے6کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر03فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو بچوں سمیت چھ بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ان کشمیریوں کو ضلع کے علاقے میرہامہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جوازپیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیاہے۔