حلقہ بندی ڈرامے کے بعد مودی حکومت نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کی ہدایت کر دی
نئی دلی 16 جون (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیراسمبلی کے مستقبل میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کیلئے حلقہ بندی کے ڈرامے کو حتمی شکل دینے کے بعد الیکشن کمیشن کو مقبوضہ علاقے کی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت کی ہدایات کے مطابق انتخابی فہرستوں کے مسودے کو 31اگست تک تیار کرلیاجائے گا۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندرا پانڈے نے انتخابی فہرستوں کے جائزہ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ازسرنو ترتیب دیئے گئے اسمبلی حلقوں کا نقشہ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ جموں و کشمیر میں پہلے نام نہاد اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔پولنگ اسٹیشنوں کی نقشہ سازی اور ان کا نام تبدیل کرنے کا عمل 30جون تک مکمل کر لیاجائے گاجبکہ پولنگ بوتھ افسروں کی تقرری اور ان کی مناسب تربیت 5 جولائی تک مکمل کی جائے گی۔ووٹروں کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں آر ایس ایس اوربی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریے سے وابستہ ہندوتواعہدیداروں کی تقرری کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔مسلم رائے دہندگان کو ناکافی دستاویزات کے بہانے ووٹروں فہرستوں میں رجسٹریشن سے روکا جائے گاجبکہ ہندو ووٹرز کو ہر ممکن طریقے سے رجسٹرڈ کیاجائے گا تاکہ انتخابات کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں ایک ہندو وزیر اعلی کومنتخب کرایا جاسکے ۔