مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : تعلیمی اداروں، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری

سرینگر 29 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے اپنی ہندوتوا اور کشمیر مخالف پالیسی کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ علاقے میں تعلیمی اداروں، سڑکوں اور اہم عمارتوں کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ منظوری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت مقبوضہ علاقے کی انتظامی کونسل کے اجلاس کے دوران دی گئی ۔ سکولوں، سڑکوں اور عمارتوں کے نام بیگناہ کشمیریوںکے قتل اور ان پر وحشیانہ مظالم میں ملوث بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے نام پر رکھے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button