مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں جمہوری عمل اور ریاستی حیثیت کی بحالی اولین ترجیح ہے: کانگریس

سرینگر29جنوری(کے ایم ایس)کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل اور ریاستی حیثیت کی بحالی کانگریس کی اولین ترجیح ہے۔
جے رام رمیش نے سرینگر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے لئے نہیں ہے۔ اس کا انتخابات اور دیگر متعلقہ عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یاترا کا مقصد 2024کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاترا جموں اورکشمیر کے پانچ پانچ اضلاع میں منعقد کی گئی جبکہ ایک اہم اور اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button