مظفر آباد 29 اکتوبر (کے ایم ایس)
آزادی پسند کشمیری کارکن عبدالمجید ڈار المعرف اشفاق مظفر آباد میں انتقال کر گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 46 سالہ عبدالمجید ڈار جو طویل عرصے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے مظفرآباد کے ایک ہسپتال میں انتقا ل کر گئے ۔ انہوں نے جاری جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور بہت سی مشکلا ت کا سامنا کیا۔ ان کا تعلق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام سے تھا ۔
ادھر آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیریوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔