خصوصی دن

کشمیریوں کا ’الحاق پاکستان“ کا خواب ضرور پورا ہوگا، مقررین

0625b753-1759-4e1f-92a7-10fdb1d27918اسلام آباد23مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کے زیر اہتمام آج ”یوم پاکستان“ پر منعقدہ سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک روزضرور پورا ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کہا کہ 23مارچ کا دن تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 1940میں اس دن لاہور میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 14 اگست1947کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔انہوں کہاکہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے جموں وکشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا اور جموں و کشمیر کے الحاق کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ مقررین نے کہاکہ مملکت خدادا پاکستان اللہ تعالیٰ کا ایک تحفہ ہے اور کشمیری اور پاکستانی مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی محسن اورسفیر ہے اور اسکی غیر متزلزل حمایت سے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ مقررین نے کشمیریوں کی مسلسل سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔مقررین نے کہا کہ کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا بیان جس میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے کی تکمیل کرے۔
مقررین میں محمود احمدساغر، غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب، میر طاہر مسعود، شیخ عبدلمتین، امتیاز وانی،ایڈوکیٹ پرویز احمد، راجہ خادم حسین، محمد شفیع ڈار،شوکت حسین بٹ شامل تھے۔ سیمینار میں شیخ محمد یعقوب، جاوید اقبال بٹ، داو¿د یوسف زئی، شیخ عبدل ماجد، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ، مشتاق احمد بٹ، عدیل مشتاق وانی ،عبدل مجید لون، سید کفایت حسین رضوی۔عدیل مشتاق، منظور احمد ڈار، نذیر احمد کرنای، محمد اشرف ڈار، عمران قاضی اور دیگر شرکت تھے
https://twitter.com/i/status/1638854356551471109

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button