خصوصی دن

مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے:سابق صدر آصف علی زرداری

اasif-1سلام آباد5فروری(کے ایم ایس)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وزیراعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی ان کا بنیاد ی اور جمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button