بھارت

منی پور : گولیوں سے چھلنی 2 لاشیں برآمد

body

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں دو الگ الگ مقامات سے گولیوں سے چھلنی 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ لاشیں منی پور پولیس نے امپھال کے مشرقی اور مغربی اضلاع سے برآمد کی ہیں۔خیال کیاجارہا ہے کہ یہ لاشیں امپھال شہر سے منگل کی صبح اغوا کیے گئے ایک حاضر سروس بھارتی فوجی کے خاندان کے4 افراد میں سے 2 کی ہیں۔ بھارتی فورسز خاندان کے دیگر 2 افراد کے ساتھ ساتھ اتوار کو لاپتہ ہونے والے میتی قبلے کے 2نوجوانوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ پولیس کو ملنے والی لاشیںایک مرد اور ایک خاتون کی جنہیں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔خاتون کی لاش کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر 50 کے قریب ہے جس کے سر پر گولی لگنے کا زخم ہے ،امپھال کے مغربی ضلع کے علاقے ٹائرین پوکپی کے قریب سے ملی ہے ۔دوسری لاش 40سال کے کسی شخص کی ہے جو امپھال کے مشرقی ضلع کے علاقے تاکھوک میپل مکھا سے ملی ہے۔
واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی کو شروع ہونے والیپرتشدد جھڑپوں کے بعد سے کم از کم 200سے زائد افراد ہلاک اور 50ہزاربے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button