پاکستان

پاکستان کامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

foreign-office

اسلام آباد :پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس تشویش کااظہار دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کیا ۔ انہوں نے بھارت پر جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے بھارت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی کارکنوں کو غیر قانونی گرفتاریوں اور کشمیری عوام کوڈرانے اور دھمکانے کی جاری مہم بند کرنے پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا ہیڈ کوارٹر بھی سیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے حق خودارادیت کے استعمال کاحق دیاجانا چاہیے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں انہیں ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزیدکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش نظر امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہے۔ توقع ہے کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button