پاکستان
معروف صحافی ،سابق سینئر ایڈیٹر کے ایم ایس ضیا الدین بٹ اسلام آباد میں انتقال کر گئے
اسلام آباد: معروف صحافی اور کشمیر میڈیا سروس کے سابق سینئر ایڈیٹر ضیا الدین بٹ طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ 88 برس کے تھے۔
ضیا الدین بٹ نے جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق سینئر ایڈیٹر اورکنٹرولر نیوز تھے، کئی سال تک کے ایم ایس کے ساتھ کام کیا۔مرحوم ایک پیشہ ور صحافی تھے اور پی ٹی وی نیوز میں خبرنامے کے انچارج اور کنٹرولر نیوز سمیت کئی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے عملے نے ضیا الدین بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔