جموں

ادھمپور: آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت،20کے لگ بھگ بھیڑ ، بکریاں ہلاک

lighting

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموںخطے کے ضلع ادھمپور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک 45 سالہ شخص کی موت ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا شدید جھلس گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ادھمور کے علاقے پٹی پنگار میں شلو رام نامی شخص اور اسکا بیٹا رنکو کمار اپنی دکا ن پر جا رہے تھے کہ اس دوران آسمانی کی لپیٹ میں آگئے۔ شلو رام کی موقع پر موت واقع ہوئی جبکہ اسکا بیٹا شدیدجھلس گیا ۔ نکو کمار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ادھمپور میںداخل کیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، ضلع راجور ی کے علاقے نرلا میں محمد اسلم نامی ایک شہری کے مویشیوں کے شیڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے20کے قریب بھیڑ، بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
جموں خطے ہی کے ضلع ریاسی میں کٹرہ جموں روڈ پر ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے ایک کمسن لڑکا ہلاک جبکہ تین دیگر ہندو یاتری زخمی ہو گئے۔ وہ وشنو دیوی مندر جا رہے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button