جموں

جموں : ملازمین کا احتجاج 25ویں روز میں داخل

جموں 25 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ” ریزرو کیٹ ٹیگری “ ملازمین کا جاری احتجاج آج 25ویں روز میں داخل ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں شہر کے امبیڈکر چوک پر احتجاج کی قیادت ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کر رہی ہے۔ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں جن میں ان کی وادی کشمیر سے جموں منتقلی شامل ہے ۔ وہ انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ مناسب ٹرانسفر پالیسی کی تشکیل تک انہیں جموں کے متعلقہ آبائی اضلاع میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے۔
دریں اثنا، علاقائی دیہاتی بینک کے حکام نے غیر مقامی ملازمین کو وادی کشمیر میں فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ وادی میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد سینکڑوں ملازمین جموں میں اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔ ملازمین کو تین دن کے اندر ہیڈ آفس سری نگر میں اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایسا نہ کرنے پر بینک ان کی خدمات ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button