بھارت

نریندرمودی انتخابات کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں، راہول گاندھی

Rahul Ghandiوجے پورہ:انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا(ایوان زیریں بھارتی پارلیمنٹ) انتخابات کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مودی کی تقاریر سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ وہ نروس ہیں اور ممکن ہے کہ چند دنوںمیں انکی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست کرناٹک کے شہری بیجا پور میں ایک انتخابی جلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کچھ لوگوں کوارب پتی بنا یا لیکن اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو کروڑوںلوگوں کو ارب پتی بنا دے گی۔ انہوں نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر بالکل خاموش ہیں اور چین اور پاکستان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ مودی دور میں بیس پچیس لوگ ارب پتی بن گئے ، بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبے گوتم اڈانی جیسے لوگوںکو سونپے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی پھر اقتدار میں آئی تو وہ آئین کو بھی بدل دے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button