خصوصی دن

سرینگر: ”عوامی مجلس عمل“ کا تنظیم کے رکن غلام محی الدین شاہ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

download (7)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے دیرینہ رکن غلام محی الدین شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محی الدین شاہ سرینگر کے علاقے نرورہ کے رہائشی ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ غلام محی الدین کی تنظیم کیلئے گرانقدر خامات ہیں اور مجلس دکھ کی اس گھڑی میں انکے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ بیان میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غلام محی الدین شاہ اور دیگر غمزدہ اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
عوامی مجلس عمل نے اپنے بیان میں سرینگر ہی کے علاقے کنہ دیور حول کے رہائشی الطاف احمد ولی کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔مجلس کا ایک وفد تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی ہدایت پر مرحومین کے گھروں میں گیا اورلواحقین تک میر واعظ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔KMS

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button