”یوم دفاع“ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں، حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”یوم دفاع پاکستان“ پر پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں، جن میں حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت و تائید پا مملکت خدادا پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر سری نگر اور دیگر علاقوں میں مختلف آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔
پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ” غیر قانونی بھارتی قبضے کا شکار کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں ، پاکستان کے بہادر بیٹے پاکستان کے ساتھ ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
پوسٹروں میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑا اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔
https://www.facebook.com/share/p/yxqZiGvud86Cc1Aj/