مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ: آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں 70 سے زائد مکانات خاکستر

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیرکے ضلع کشتواڑ میںآتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں70 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے مروہ کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے آس پاس کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 70 سے زیادہ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
مروہ ضلع کشتواڑ کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے اورسڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائرسروس کو موقع پر پہنچنے میں دشوار کاسامناہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میںکہا گیا کہ سینئر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور وہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مقامی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو کی کوششیں جاری تھیں۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button