مقبوضہ جموں و کشمیر

مٹی کے تودے گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

landslide

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے رامسو میں مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک حکام نے بتایا کہ رامسو کے علاقے میں مٹی کے تازہ تودے اور چٹانین گرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
دریں اثناء مسافروں اور گاڑی مالکان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کا محکمہ سڑک کی صورتحال کے بارے میں بر وقت معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ لوگ سڑک کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ادھم پور اور رامبن میں محکمے کے نمبرز پر کالیں کرتے رہے لیکن ان کی کالوں کا جواب تک نہیں دیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button