مقبوضہ جموں و کشمیر

دیویندر سنگھ کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت

Devinder Singh Behl

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آٹھ بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے انتہائی وحشیانہ پالیسی اپنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار ایک طرف بیگناہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی بھارتی ہندوو¿ں کو متنازعہ علاقے میں آباد کر رہا ہے۔
دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت دنیا کو گمراہ اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ہر کشمیری کو ”دہشت گرد“ قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تمام تر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
دیویندر سنگھ بہل نے شہیدنوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش او ر انکے اہلخانہ کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button