مقبوضہ جموں و کشمیر
کالے قوانین کا مقصد کشمیری عوام کو خاموش کرانا ہے: محبوبہ مفتی
سرینگر 06 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سرینگر کے چپے چپے پر بنکر بنانے کے بعد بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاراب شادی ہالوں میں بھی گھس گئے ہیں جو لوگوں کے لئے واحدنجی جگہ باقی بچی تھی ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہرروز نت نئے کالے قوانین نافذ کئے جارہے ہیں جن کا واحد مقصد کشمیری عوام کو خاموش کرانا ہے۔ ان کا یہ ٹویٹ اس اقدام کے دودن بعد سامنے آیا جب سی آر پی ایف نے سرینگر میں دو شادی ہالوں پر قبضہ کیا۔