مقبوضہ جموں و کشمیر

رجنی پاٹل کا مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ

جموں05جون (کے ایم ایس) کانگریس کی سینئر رہنما رجنی پاٹل نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے اور علاقے کے رہائشیوں کے لیے زمینوں اور نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کامطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رجنی پاٹل نے جموں خطے میںنگروٹا کے علاقے منوال میں کانگریس کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو ریاستی حیثیت کی بحالی اور کشمیر کے مقامی باشندوں کے لیے نوکریوں اور زمینوں کے تحفظ کے عوامی مطالبے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے من مانے اور یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ جلد از جلد ریاستی حیثیت کی بحالی چاہتے ہیں۔ پاٹل نے کہا کہ اقلیتوں سمیت بے گناہوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت اور کشمیریت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے سیکورٹی کے محاذ پرمکمل ناکامی کے لئے مودی کی بھارتی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button