World

بھارت کی بڑھتی ہوئی خفیہ عالمی کارروائیوں پرتشویش بڑھ رہی ہے، امریکی میڈیا

USAnewspapers1نیویارک: ایک معروف امریکی اخبار نے جاسوسی اور ماورائے عدالت قتل سمیت بھارت کی بڑھتی ہوئی خفیہ عالمی کارروائیوں پر روشنی ڈالی ہے جس پر پوری دنیا میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کو حالیہ مہینوں میں دوسری بار اس بارے میں سوالات کا سامنا ہے کہ آیا وہ مغربی سرزمین پر قتل کی کسی سازش میں ملوث تھی ۔ نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھی جسے ناکا م بنا دیا گیا ہے۔قبل ازیں کینڈا نے کہا تھا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔ ایک امریکی آن لائن نیوز آو¿ٹ لیٹ انٹرسیپٹ نے جمعرات کو اطلاع دی کہ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) بیرون ممالک میں مقیم سکھ اور کشمیری کارکنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
انٹرسیپٹ نے انٹیلی جنس دستاویزات کا حوالہ دیتے کہا کہ’ را“قتل اور دیگرکارروائیوںکو انجام دینے کے لیے مقامی مجرموں اور اختلافی نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ”را“ ان افراد اور مذہبی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے جو کشمیر کی آزادی کی تحریک کی حمایت کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاو¿س کی قومی سلامتی کونسل نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اسے امریکی حکومت نے بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کی طرف سے ستمبر میںنجر کے قتل کے حوالے سے کیے گئے انکشافات نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو نئی نچلی سطح پر پہنچا دیا اور سفارت کاروں کی بے دخلی سمیت مختلف اقدامات کیے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button